اسلام آباد: پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ’دجال‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ نیٹ فلیکس پر آنے والے نئی ڈرامیہ سیریز ’مسیح ‘ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ’مسیح‘ نامی ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا جس کے بعد پاکستان میں لوگ اسکا تعلق دجال سے جوڑنے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ مائیکل پیٹرونی کی کتاب (دی بک تھیو) سے ماخوز کیا گیا ہے جس میں ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے پاس کئی قسم کے معجزے بھی ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/MessiahNetflix/status/1201878806669283332?s=20
سیریز کا مرکزی کردار مہدی ڈہبی نے ادا کیا ہے، امریکی تحقیقاتی ادارہ (سی آئی اے) مسیح نامی کردار کو گرفتار کر کے تحقیقات کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا سیریز کا ٹریلیر ریلیز ہونے کے بعد صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ سیریز کے سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کو اپنے ایمان کی فکر پڑ گئی ہے اور ڈر رہے ہیں جیسے یہ سب سچ ہو۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟