جولائی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یوپی کی جیلوں میں 234 اورہریانہ میں 27 کشمیر ی قید :بھارتی حکومت

رپورٹ کے مطابق وزیر نے مزید کہا کہ 2018 میں جموں وکشمیر کی جیلوں میں 2,728 افراد تھے ، جبکہ ریاست سے 41 دیگر قیدی ہریانہ کی جیلوں میں تھے

نئی دہلی،

بھارتی حکومت نے راجیہ سبھا کو مطلع کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 234 قیدیوں کو فی الحال اترپردیش کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے اور 27 دیگر قیدیوں کو ہریانہ کی جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں کل 3,248 قیدی بند ہیں اور ریاست کے اندر اور باہر بھی جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی کل تعداد 3,509ہے۔
ریڈی نے راجیہ سبھا میں ممبر پارلیمنٹ ویریندر کمار کے پوچھے گئے تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ، نومبر تک ، جموں و کشمیر سے وابستہ مجموعی طور پر 234 قیدی اترپردیش اور 27 ہریانہ جیلوں میں جیلوں میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر نے مزید کہا کہ 2018 میں جموں وکشمیر کی جیلوں میں 2,728 افراد تھے ، جبکہ ریاست سے 41 دیگر قیدی ہریانہ کی جیلوں میں تھے۔

ان قیدیوں میں 5 اگست کو جموں و کشمیر کو آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت دیئے گئے خصوصی دفعات اور سابقہ ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تنظیم نو کے تحت حراست میں لئے جانے والے افراد میں شامل ہیں۔

%d bloggers like this: