دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کےشہبازشریف سے18سوال

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاداکبر نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے شہبازشریف سے18سوال کئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاداکبر نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے شہبازشریف سے18سوال کئے ہیں ۔

شہباز شریف سے کئے جانے والے سوالات درج ذیل ہیں۔

کیا نثار احمد گل اور ملک علی احمد سیاسی مشیر نہیں تھے؟معاون خصوصی کا پہلا سوال
کیا ملک علی احمدشہبازشریف کے فرنٹ مین نہیں تھے؟سوال نمبردو
کیاملک علی احمد اور نثار احمد گل کاغذی کمپنی کے مالک نہیں تھے؟سوال نمبرتین
کیانثار احمد گل نے بینک اوپننگ فارم میں عہدہ مشیراور پتہ وزیراعلیٰ ہاوَس نہیں لکھوایاتھا؟سوال نمبر چار
کیا نثار احمد گل سلیمان شہبازکے ساتھ دبئی اور قطرنہیں گیا تھا؟سوال نمبرپانچ
کیا کیش بوائز نے کروڑوں روپے آپ کے ذاتی اکاوَنٹ میں منتقل نہیں کیےتھے؟سوال نمبر چھ
کیا اس رقم سے تہمینہ درانی کے لیے 2ولاز نہیں خریدے؟سوال نمبرسات
کیا شعیب قمر اور مسرورانور نےرقم حمزہ اورسلیمان کے اکاوَنٹ میں منتقل نہیں کی؟سوال نمبرآٹھ
کیا نثاراحمد گل کے اکاوَنٹ سے رقم آپ کو منتقل نہیں ہوئی تھی؟سوال نمبرنو
کیا رقم آپ اور آپ کے اہلخانہ کے ذاتی اخراجات میں استعمال نہیں ہوتی تھی؟سوال نمبردس
جی این سی کے چپڑاسی ملک مقصودکے ذریعے کروڑوں روپےکی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی،سوال نمبرگیارہ
جی این سی کے مالکان کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا؟آپ کالے دھن کی سرپرستی نہیں کرتے تھے؟نمبربارہ
کیا آپ کی رہائش گاہ پر کک بیکس کی رقم وصول نہیں ہوتی رہی ؟معاون خصوصی کاسوال نمبرتیرہ
کیا رقم منتقل ہونے کیلئے آپ کی بلٹ پروف گاڑی اورایلیٹ فورس استعمال نہیں ہوئی؟شہزاداکبر
کیا منی چینجرز کےذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لگوائی گئیں؟سوال نمبرچودہ
کیا جعلی ٹی ٹیوں کی رقم ماڈل ٹاوَن رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ نہیں ہوئی؟سوال نمبر پندرہ
کیا دبئی کی 4کمپنیاں نصرت شہبازاورسلیمان کے اکاوَنٹ میں پیسے نہیں بھیجتی رہیں؟سوال نمبرسولہ
کیا دبئی کی 4کمپنیاں وہی نہیں جو زرداری کیلئےبھی منی لانڈرنگ کرتی رہی ہیں، شہزاد اکبر
کیا آپ کے داماد علی عمران نوید اکرم کےذریعےزلزلہ زدگان کی رقم کی لوٹ مار نہیں کی؟سوال نمبر سترہ
ڈیوڈ روز اورمجھ پربرطانوی عدالتوں میں ہرجانے کا دعویٰ کب دائر کریں گے؟شہزاداکبرکاآخری سوال

About The Author