اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ہوا جس کی صدارت سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کررہے تھے۔
باوثوق ذرائع نے.بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اراکین کو چیف الیکشن کمشنر و اراکین کی تقرری اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پارٹی فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کےسینئیر رہنماوَں نے نوازشریف کی عیادت اور اہم سیاسی معاملات کی مشاورت کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ آصف،رانا تنویر اور احسن اقبال لندن جائیں گے، نوازشریف کی عیادت کے لیے ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی لندن جائیں گئ
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ