دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھتیس گڑھ :بھارتی فوجیوں میں خونی تصادم، 6 ہلاک

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس حادثہ میں بھارتی فوج کے دو جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے تاہم ان کی حالت نازک ہے

چھتیس گڑھ :

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پور کے کڈنار کیمپ میں(بھارتی تبتی بارڈر پولیس) آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے درمیان آپس کے تنازع کے دوران فوجیوں کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس حادثہ میں بھارتی فوج کے دو جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے تاہم ان کی حالت نازک ہے،انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد فوج کے اعلی افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس واقعہ کی ایس پی موہت گرگ نے تصدیق کی ہے۔

About The Author