دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت دس دسمبر تک ملتوی

سابق آمر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے یہ مقدمہ بنانا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی،، وفاقی حکومت نے سابق صدر کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا،، سرکاری وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن ہوا

معزز جج نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا؟

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے یہ مقدمہ بنانا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ غداری کے مقدمے کیلئے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے، کیا نومبر دو ہزار سات کو ایسا ہوا؟ مارشل لاء بارہ اکتوبر کو لگا جس کا کیس میں ذکر ہی نہیں، ایمرجنسی نافذ کرنا اور چیز ہے،، آئین معطل کرنا مختلف ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہے،، ریکارڈ ملے گا تو اٹارنی جنرل خود آئیں گے،عدالت نے مزید کارروائی دس دسمبر تک ملتوی کر دی

About The Author