اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارک لین اور منی لانڈرنگ کیس میں الگ الگ درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
سابق صدر نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون کو حراست میں لیا تھا۔
فریال تالپور پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام ہے جب کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زداری پارک لین کمپنی میں 25 فیصد شراکت دار ہیں اور انہوں نے اپنے شیئرز بلاول کے نام کر رکھے ہیں۔
پارلین کس میں سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو چار ارب کا نقصان پہنچایا۔ عدالت میں دائر ریفرنس کے متن میں شامل ہے کہ پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی۔
قرض کی رقم سےآئی بی سی سنٹر میں آٹھ فلور تعمیر کئے گئے۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا تھا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا۔
قرض کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں اورملزمان نے ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار