پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس (کل) منگل کی صبح ہوگا۔
احسن اقبال کی زیرصدارت اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس صبح ساڑھے نو بجے اپوزیشن چیمبر میں ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرتضی جاوید عباسی، ڈاکٹر نثار چیمہ اور سینیٹر مشاہدہ اللہ خان شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سید خورشید شاہ کی نمائندگی کریںگے، پی پی پی کے سینیٹر سکندر مندھیروبھی شریک ہوں گے،متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی نمائندگی شاہدہ اختر علی کریں گی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کمشن کے سربراہ اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غورہوگا،اپوزیشن لیڈر کے وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری پر لکھے گئے خط پر مشاورت ہوگی،
انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے کے سربراہ اور ارکان کے تقررمیں حکومتی غفلت اور عدم تعاون پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور