صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے ڈان اخبار کے دفتر کے گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں،
صدر نیشنل پریس کلب نے چند عناصر کی طرف سے ڈان اخبار کے دفتر کے گھیراؤ کو پاکستانی صحافت کی تاریخ کا سیاہ ترین اقدام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری ڈان اخبار کے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ییں صدر نیشنل پریس کلب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن عناصر نے اخبار کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور حملے کی کوشش کی انکے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور صحافیوں کی تحفظ کو بھی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں
صدر نیشنل پریس کلب نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص متاثر ہوگا، اسلئے حکومت سنجیدگی سے واقعے کہ انکوائری کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی