دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں سرینگر شاہراہ پر صرف سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

شاہراہ پر پھنسے ہوئے صرف سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ہی اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت ہوگی
سرینگر ،
 مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے دیگر علاقوں سے ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج صرف سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی 86 کلومیٹر لمبے تاریخی مغل روڈ برف کے جمع ہونے اور پھسلن کی صورتحال کی وجہ سے 6 نومبر سے مسلسل بند ہے۔
زرائع کے  مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پیر کے روز کسی بھی مسافر گاڑیوں یا مال برادر گاڑیوں کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بتایا جارہا ہے کہ شاہراہ پر صرف سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔تاہم ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سڑک کی کچھ مرمت کا کام کرنے کے لیے شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پھنسے ہوئے صرف سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ہی اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع  کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور ٹرک ڈرائیورز سمیت مقامی افراد نے دعوی کیا ہے کہ مرمت کے کام کے لیے شاہراہ سویلین ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

About The Author