دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں غفلت، گھرمیں پانچ افرادگھس گئے

کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ پرینکا گاندھی کے گھرمیں کم ازکم پانچ لوگ گھس گئے

نئی دہلی،

کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ پرینکا گاندھی کے گھرمیں کم ازکم پانچ لوگ گھس گئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سے تین سے چارلوگ اترے اورگھرمیں گھس گئے جو خود کوکارکن بتا رہے تھے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دہلی پولیس اوردہلی پولیس کی سیکورٹی یونٹ کا واضح طورپرکہنا ہے کہ

انہیں اس معاملے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لودھی اسٹیٹ میں پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ پر25 تاریخ کو 5 لوگ فوٹوسیشن کے لئے گھس گئے۔

اس معاملے میں پرینکا گاندھی کے دفترکا کہنا ہے کہ سی آرپی ایف لاپرواہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

زرائع  کے مطابق بتایا گیا ہے کہ معاملہ سی آرپی ایف ڈی جی کے پاس ہے اوراس کی تحقیق ہو رہی ہے۔ سیاہ رنگ کی اسکارپیومیں سوارتین خواتین اوردو نوجوان زبردستی پرینکا گاندھی کے گھرمیں گھس آئے۔

اطلاع دی گئی کہ وہ پانچوں پرینکا گاندھی کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے گھرمیں گھس گئے تھے۔ نومبرمیں ہی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا کر گاندھی فیملی کواب زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے،

جن میں سی آرپی ایف کے جوان شامل ہوتے ہی

About The Author