دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پمز اسپتال میں آصف علی زرداری سے ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پمز اسپتال میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے کل عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری درخواست ضمانت کے لیے اب بھی تیار نہیں تھے تاہم آصفہ بھٹو زرداری کی درخواست پر وہ عدالت میں درخواست ضمانت کے لیے راضی ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔ امید ہے ہمیں

عدالتی فیصلے سے رہنمائی ملے گی۔ وزیر اعظم عمران خان حزب اختلاف کے رہنماؤں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

About The Author