ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
یہ آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کا پانچواں وائٹ واش تھا۔ ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔
اسد شفیق اور سلامی بلے باز شان مسعود کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں،
اور بالترتیب 57 اور 68 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ افتخار احمد (27) اور وکٹ کیپر محمد رضوان (45) کی جانب سے کچھ مزاحمت کی گئی
تاہم اس وقت تک میزبان ٹیم کی جیت تقریباً طے تھی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ، ہیزل وڈ نے تین جبکہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 96/6 سے اننگز کا آغاز کیا۔ اتوار کو پاکستانی بلے بازوں بابر اعظم اور یاسر شاہ نے آسٹریلوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ کیا اور 105 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 97 بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر کپتان اور وکٹ کیپر ٹیم پین کو کیچ دے بیٹھے۔
اگلے آنے والے بلے باز شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ