دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو ایک سو بیس دن ہو گئے

بھارت نے کشمیریوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا اعتراف کر لیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پابندیوں کو ایک سو بیس دن ہو گئے ۔ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا اعتراف کر لیا ۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

کشمیریوں کو دس ہزار کروڑ بھارتی روپوں کا معاشی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ وادی میں سیاحتی سرگرمیوں میں بھی پینتس فیصد کمی ہوئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر میں بھارتی فوج نے سات کشمیریوں کو شہید اور بیاسی کو شدید زخمی کیا۔

بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے ارتکاب کا اقرار،، بھارتی وزارت داخلہ کی رپورٹ نے مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا،،

رپورٹ میں بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ پانچ اگست سے نومبر تک پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا،، بھارت کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو دس ہزار کروڑ بھارتی روپوں کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا،

وادی میں سیاحتی سرگرمیوں میں بھی پینتس فیصد کمی واقع ہوئی۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے ماہ میں قابض فوج نے سات کشمیریوں کو شہید کیا،، اور بیاسی کو شدید زخمی کیا،،

حریت رہنماوں سمیت ساٹھ سے زائ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا،، مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ نے کم حاضری کی وجہ سے طلبا پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا،،

وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل،، ذرائع ابلاغ پر بھی پابندی برقرار ہے،، اسکول اور دکانیں بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

About The Author