دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ منظور

وہ جلد پارلیمنٹ کو اپنا استعفی پیش کر دیں گے،، تاکہ پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کو منتخب کر سکے

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ کابینہ نے منظور کر لیا، ان کا استعفیٰ بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی کے مذمتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

عادل عبدالمہدی کو نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عراقی عوام نے استعفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی نظام کو مکمل بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بااثر مذہبی رہنما آیت اللہ علی ال سیستانی نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا،، سابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ

وہ جلد پارلیمنٹ کو اپنا استعفی پیش کر دیں گے،، تاکہ پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کو منتخب کر سکے۔

About The Author