چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے ۔
قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے تعیناتی آف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کا اجلاس بروز منگل 3 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس 3 دسمبر کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرپرسن شیریں مزاری کریں گی۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک کریں گے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمیشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھیجے ناموں کو کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ