دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں بچوں کے ساتھ ہونے والےزیادتی کےواقعات میں اضافہ ہورہاہے۔۔۔

اعدادوشمار کے مطابق سال 2019میں ایک ہزار304بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق سال 2019میں ایک ہزار304بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے کیسز تھم نہ سکے ۔۔۔ اس حوالےسےکام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ساحل کی حالیہ سالانہ رپورٹ کے مطابق

پورے ملک میں رواں سال کے شروع کے چھ ماہ میں ایک ہزار304کیسز اخبارات میں رپورٹ ہوئے ،

رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ کےدوران روزانہ 7بچوں کو نشانہ بنایاگیا ۔۔۔

ان میں 378اغوا ،186غیرفطری تعلق،153جنسی زیادتی،106زیادتی کی کوشش،65 ۔

غیر فطری تعلق رکھنے اور گینگ کی صورت میں کرنے کی کوشش،46گینگ ریپ اور 40بکم عمری کی شادیوں کے کیسز شامل ہیں ۔۔۔

ان چھ ماہ میں جنسی زیادتی کےبعد35بچوں کے قتل کےواقعات رپورٹ ہوئے

1304کیسز میں 56فیصدلڑکیاں اور 44فیصدلڑکے شامل ہیں ۔۔۔

اگر موجود اعدادوشمار پر روشنی ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 414بچوں کی11سے15سال اور 297بچوں کی عمر6سے 10سال کے درمیان ہیں ۔۔۔

صوبائی سطح پر روشنی ڈالی جائے تو 50فیصد کیسز پنجاب میں ،35فیصد سندھ میں ،7فیصد دارالحکومت اسلام آباد ،

4فیصد خیبرپختونخوا اور2فیصد کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔۔۔

رپورٹ کے مطابق 59فیصدکیسز دیہی جبکہ 41فیصد کیسز شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔۔۔

About The Author