دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ: شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 دسمبر کو نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

عدالت عظمی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قومی احتساب بیورو کی اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 دسمبر کو نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنچ میں شامل ہونگے۔ بنچ فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس،

منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

About The Author