دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا

ڈاکٹرز لیگی قائد کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کریں گے۔ اس تجزیہ کے ذریعے برقی شعاعوں کی مدد سے جسم کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیاجائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ قائد محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا،،،

ڈاکٹرز جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کریں گے مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا

ڈاکٹرز لیگی قائد کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کریں گے۔ اس تجزیہ کے ذریعے برقی شعاعوں کی مدد سے جسم کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیاجائے گا۔

برقی شعاعوں کے تجزیہ کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے نتیجے میں معالجین کو محمد نوازشریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے۔

قوم سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کے لئے خصوصی دعا کریں۔

About The Author