نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر :بھارتی حکومت کی بیک ٹو ولیج مہم کا بائیکاٹ

ضلع ڈوڈہ میں کئی مقامات پر عوام نے اس مہم کا بائیکاٹ کیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھدرواہ میں بھی شہریوں نے بیک ٹو ولیج تقریبات میں شرکت نہیں کی ۔

سرینگر،

مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی حکومت کی بیک ٹو ولیج نامی مہم کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔منگل کے روز ضلع اسلام آباد میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران تقریب پر حملہ ہواتھا جس میں سرپینچ سمیت سرکاری عہدیداران مارے گئے ۔

اسی طرح جموں کے ضلع ڈوڈہ میں کئی مقامات پر عوام نے اس مہم کا بائیکاٹ کیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھدرواہ میں بھی شہریوں نے بیک ٹو ولیج تقریبات میں شرکت نہیں کی ۔

پونچھ میں بھی عوام نے اس مہم کے تحت منعقدہ پروگرامز سے لاتعلقی کا اظہار کیا جبکہ سرن کوٹ میں لوگوں نے بیک ٹو ویلیج مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔

جنوبی ضلع اسلام آباد میں بیک ٹو ویلیج پروگرام پر حملے کے بعدکانگریسی لیڈر نے بھارتی سرکار سے اس مہم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

جنوبی کشمیر کے ہاکورہ علاقے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کو نشانہ بنانے کے بعد جمعرات کوسخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ضلع کے 5 بلاکوں کے 99 پنچایتی حلقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام جاری رکھا گیا ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈی سی اننت ناگ خلاد جہانگیر نے کہا کہ ضلع میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا رحجان پایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے لوگوں میں کافی بیداری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ اسطرح کے پروگرام زمینی سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کافی فائدے مند ہیں اسلیے اسطرح کے پروگرامزکو جاری رکھا جائے گا’۔

About The Author