دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر:اضافی فوجیں ہٹا لی گئی ہیں:امیت شاہ

زرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کیے بغیر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن تھا۔

نئی دہلی،

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر پتھرؤا کے واقعات میں 40 سے 45 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ریپبلک چینل کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں 70 سال کا عرصہ لگا اور وزیراعظم نریندر مودی نے اسے ختم کردیا۔

زرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کیے بغیر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن تھا۔ بھارت کے وزیر داخلہ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاپاکستان نے خطے کے نوجوانوں کو گمراہ کیا

اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ 1990 میں جموں و کشمیر میں جتنی سکیورٹی فورسز تعینات تھی آج بھی اتنی ہی ہے۔

جن اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا، انہیں ہٹا لیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ایسی سیاسی جماعتیں جو دفعہ 370 کی حمایت کر رہی ہیں وہ آگے آئیں اور اس سے ہونے والے فائدے سے عوام کوآگاہ کریں۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گذشتہ اجلاس میں جموں و کشمیر سے متعلق بل پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے سخت رد عمل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ

ان کا غصہ کسی ایک فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ملک میں سلامتی صورتحال کی بد انتظامی کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فطری عمل ہے کہ ملک کی سلامتی کے پیش نظر کوئی قانون لایا جاتا ہے تو حزب اختلاف کی جماعتیں اس پر سوال اٹھاتی ہیں تو اس وقت سخت ردعمل ظاہر کرنا فطری ہے۔

About The Author