دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اتر پردیش :آرمی افسران کے ساتھ مل کر فوج میں بھرتی کرانے والے گروہ کا انکشاف

نوئیڈا پولیس نے فوج میں نوجوانوں کو بھرتی کرانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اتر پردیش ،

نوئیڈا پولیس نے فوج میں نوجوانوں کو بھرتی کرانے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بادل پور پولیس نے ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے

جو فوج میں افسروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو بھرتی کراتے تھے ۔اس معاملے میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آدیش کمار،

لوبھ کمار اور پرمود کمار کو گرفتار کیا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ لوگ آرمی افسران سے مل کر نوجوانوں کو بھرتی کرواتے تھے۔

یہ گروہ اب تک 50 کے قریب افراد کو آرمی میں بھرتی کروا چکاہے۔ چھاپے کی کارروائی کے دوران ماری میں اس گروہ کے پاس سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، چھ موبائل فون، رہائشی سرٹیفکیٹ، 24 رسید ٹکٹ، 44 مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اور مختلف اضلاع سے کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس گینگ کی ملی بھگت آرمی بھرتی بورڈ کے افسران سے ہے،

حالیہ دنوں میں ملزم آدیش کمار ملٹری سے سبک دوش ہوا ہے، اور فوج میں بھرتی کے لیے کوچنگ سنٹر کھولا ہے،

اسی کی آڑ میں وہ فوج میں شامل کرانے کے لئے نوجوانوں سے پانچ سے سات لاکھ روپے لیتا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ میڈیکل فیزیکل ٹسٹ پاس کرانے کی ذمہ داری بھی اسی گروہ کی ہوتی ہے

یہ فرضی طور پر کاغذات بھی تیار کرواکر دیتے ہیں- پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے-

About The Author