نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف نے پاکستان میں جاری کیسز میں حاضری سے استثنا مانگ لیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

لندن:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان میں جاری کیسز میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں درخواست جمع کرادی۔

شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی قومی احتساب بیور (نیب) کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہئے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں جاری کیسز میں پیش ہونے سے استثنیٰ دی جائے

دوسری طرف سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

نوازشریف لندن میں علاج کی غرض سے 19 نومبر سے موجود ہیں اوراس دوران وہ 3 بار طبی معائنے کے لیے گھرسے باہر نکلے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج کا دن بھی گھر پر گزاریں گے جہاں ان کے 2 تھراپی سیشن ہوں گے، اس کے علاوہ انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

About The Author