دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لائیو ٹی وی رپورٹنگ کے دوران صحافی پرسئور کا حملہ

ٹی وی اینکر صحافی کو سئور سے محتاط رہنے کے لیئے اسے بار بار ٹوکنے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر وہ اپنی رپورٹنگ جاری رکھتاہے

یونان: یونان کے ایک ٹی وی چینل پر سئورنے ایک صحافی پر اسوقت حملہ کردیا جب وہ لائیو ٹی وی رپوررٹنگ کررہا تھا۔

معروف نشریاتی ادارے سکائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ یونان کی ٹی وی چینل انٹینا ٹی وی پر لیزوس مینٹیکوس نامی صحافی کے ساتھ پیش آیا ہے۔

سکائی نیوز نے انٹینا ٹی وی کا اس واقعہ سے متعلق وڈیو کلپ بھی نشرکردیاہے۔

وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتاہے کہ صحافی کے لائیو بیپر کے دوران اچانک ایک موٹا تازہ سئور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

صحافی لیزوس مینٹیکوس سئور کے حملہ آور ہونے کے بعد بھی اپنی رپورٹنگ جاری رکھتاہے۔

ٹی وی اینکر صحافی کو سئور سے محتاط رہنے کے لیئے اسے بار بار ٹوکنے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر وہ اپنی رپورٹنگ جاری رکھتاہے۔

About The Author