ہندو تنظیم نے مزید کہا کہ’سلمان خان کے ساتھ سادھُو کو ڈانس کرتا دکھا کر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔‘
بمبئی: بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ تھری‘ کا سنیما شائقین کو شدت سے انتظار ہے تاہم ریلیز سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ فلم ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق فلم کا مقبول گانا ’میں ہوں دبنگ دبنگ دبنگ، ہُڑ دبنگ، ہُڑ ہُڑ دبنگ دبنگ‘ جو کہ کئی میوزک چارٹس پر ریلیز کے وقت سے سرفہرست ہے کے حوالے سے الزام لگایا گیا ہے کہ اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
ہندو تنظیم ’جناجگروتی سمیتی‘ کے مطابق ’فلم بنانے والوں نے ہندو سادھوؤں کو سلمان خان کے ساتھ دریا کے کنارے رقص کرتے دکھا کر ان کا رتبہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
تنظیم کا کہنا ہے کہ ’صرف یہ ہی نہیں بلکہ ’سلمان خان کو ہندو عقیدے کے بھگوان سمجھے جانے والے ’شیو‘، ’وشنُو‘ اور ’براہما‘ جیسے حُلیے کے تین افراد سے آشیرواد لیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔‘
ہندو تنظیم نے مزید کہا کہ’سلمان خان کے ساتھ سادھُو کو ڈانس کرتا دکھا کر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ دبنگ سیریز کی پہلے دو فلموں ’دبنگ ون‘ اور ’دبنگ ٹو ‘ کا سیکوئل ہے۔
فلم کی کہانی ایک چھوٹے گاؤں کے پولیس انسپکٹر کے اردگرد گھومتی ہے جو کہ رابن ہڈ کے جذبے سے سرشار ہیں۔
سلمان خان کے علاوہ ’دبنگ تھری‘ میں سوناکشی سنہا، فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سائیں منجریکر، سندیپ، مہیش منجریکر، پرمود کھنہ، ڈمپل کپاڈیا، ماہی گل اور ارباز خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ دبنگ سیریز کی پہلی فلم 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ڈائریکشن انوبھاؤ کشیپ نے دی تھی، یہ فلم سپرہٹ ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ دبنگ سیریز کی دوسری فلم 2012 میں ریلیز ہوئی جس کی ہدایات سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے دی تھیں۔ ’دبنگ ٹو‘ ’دبنگ ون‘ سے بھی زیادہ کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
’دبنگ تھری‘ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ انسپکٹر چُلبل پانڈے کی اصل کہانی کے بارے میں ہو گی اور سلمان خان کی حالیہ فلم ’بھارت‘ کی طرح اس میں بھی سلمان خان نوجوان روپ میں نظر آئیں گے۔
فلم میں سلمان کا سامنا سندیپ سے ہو گا جو کہ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
’دبنگ تھری‘ آئندہ ماہ کی 20 تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس