دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت سے استعفی دے دیا

وزیر قانون کا استعفیٰ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے توسیع کے نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ فروغ نسیم کا استعفی وزیر اعظم عمران خان نے منظور کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں پیروی کرینگے۔

وزیر قانون کا استعفیٰ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے توسیع کے نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

About The Author