نیدرلینڈز کی ملکہ کا دورہ پاکستان، ملکہ نے احساس پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، انہوں پروگرام میں دلچسپی لیں، ساتھ ہی اسے خواتین کو بااختیار بنانےکےلیے ضروری قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کوین مکسیما کو خوش آمدید کہا ولندیزی ملکہ میکسیما نے احساس پروگرام کو ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کےلیے احسن اقدام قرار دیا،
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کےلیے خواتین کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے کوین مکسیما کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے سے قبل وہ بھی ایک سماجی کارکن تھے، ان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،
ملک سے غربت کے خاتمے کےلیے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس سے قبل نیدرلینڈ کی ملکہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا دورے کے دوران ملکہ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین سے ملاقات کی
چئیرمین نادرا نے ملکہ کو ملک بھر میں فنانشل انکلوژن پروگرام میں نادرا کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔
ملکہ میکسیما نے فنانشل انکلوژن پروگرام میں نادرا کی کارکردگی کو سراہا۔ملکہ نے وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے ۔۔۔۔۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار