دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پران کیمرہ سماعت کا آغاز

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کوسوالنامہ دے دیا۔۔۔۔2 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پران کیمرہ سماعت کا آغاز پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پران کیمرہ سماعت کا آغازہوگیا۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کوسوالنامہ دے دیا۔۔۔۔2 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔۔۔۔سوالنامے میں بینک اکائونٹس کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔۔۔

محسن شاہنواز رانجھا کہتے ہیں چور کے پکڑے جانے کا وقت آگیا۔۔فرخ حبیب بولے مسلم لیگ ن کو لینے کے دینے پڑگئے مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر لیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیرجدون اوردرخواست گزار فرخ حبیب پیش ہوئے۔۔ اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو سوالنامہ دے دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔۔۔دوبارہ اجلاس 29 نومبرکو ہوگا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ایسے لوگوں سے فنڈز لیے جنہوں نے ملک سے وفاداری کا حلف نہیں لے رکھا تھا۔

درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن جس طرح پانامہ کیس سے بھاگی اس کیس میں بھی بھاگنے کی کوشش کرے گی۔

اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن سے رسیدیں مانگ لی ہیں۔ فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یوکے رجسٹرڈ ہے جس کا حساب دینا پڑے گا۔

About The Author