جنوری 6, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کنڈملیر کے قریب بس کو حادثہ پاک نیوی کے 7 جوان شہید، 31زخمی

ماڑہ نیول بیس سے چھٹی پر جانے والے پاک نیوی کے جوان سوار تھے کہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہو جانے کے باعث بس گہری کھائی میں جا گری

حب۔

کنڈملیر کے قریب بس کو حادثہ پاک نیوی کے 7 جوان شہید 31زخمی ہو گئے لیویز ذرائع کے مطابق کوچ اور ماڑہ سے کراچی آرہی تھی

جس میں اورماڑہ نیول بیس سے چھٹی پر جانے والے پاک نیوی کے جوان سوار تھے کہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہو جانے کے باعث بس گہری کھائی میں جا گری

حادثے کے نتیجے میں 7 جوان موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 31 جوان شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

زخمیوں کو اورماڑہ نیول بیس کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

About The Author