دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محبوب تابش کی گرفتاری، وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعہ کے بارے میں جامع تحقیقات کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے-

ڈیرہ غازی خان کی تونسہ شریف میں نامور شاعر محبوب تابش  کی گرفتاری کے واقعے کا  وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے نوٹس لے لیاہے

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ میں سرائیکی شاعر محبوب تابش سے پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیاہے

وزیراعلیٰ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان او رآر پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپور ٹ طلب کر لی –

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم  دیتے ہوئے واقعہ کے بارے میں جامع تحقیقات کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے-

سردار عثمان بزدار نے حکم دیاہے کہ ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے-

وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف بات کیوں کی؟ نامور سرائیکی شاعر اور ادیب محبوب تابش گرفتاریہ بھی پڑھیں

About The Author