اسلام آباد ہائیکورٹ بے وزیراعظم عمران خان کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر کے معاملے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سابق آئی جی پولیس سلیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت کےقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی18نومبر کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
عمران خان نے تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ،تقریر کے متنازعہ حصے کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیاہے۔
عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ