وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تبدیلی پہلے ذہن میں اورپھرزمین پرآتی ہے، خوشی ہےکہ لوگوں نےٹیکس دینا شروع کردیا ہے،یہ پیسہ عوام پرلگائیں گے۔۔۔۔
10 برسوں میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے،
اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن سے بوڑھےاور بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ نے ترقی کرنی ہے تو اس نظام کو اختیار کرے۔
اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ
آج لاہور میں سانس نہیں لے سکتے، فضائی آلودگی کے باعث بچوں اور بوڑھوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں،،
10 برسوں میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، ہم نے اپنے دریاؤں میں سیوریج پھینک کر انہیں بھی خراب کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جلد تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں، سندھ نے بھی اگر ترقی کرنی ہے تو اس نظام کو اختیار کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے ٹیکس دینا شروع کردیا ہے اور حکومت کے پاس پیسہ آرہا ہے، یہ پیسہ عوامی فلاح و بہبود اور ماحول پر لگائیں گے۔
نئے پاکستان کے تصور کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نیا پاکستان پہلے زہنوں میں بعد میں زمین پر نظر آئے گا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور