دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

قومی احتساب بیور و راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیے گئے ریفرنس میں اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد:

قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں فریال تالپور کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے

قومی احتساب بیور و راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیے گئے ریفرنس میں اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر سمٹ بینک کے اکاؤنٹس سے 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیب نے آصف علی زرداری اورفریال تالپور پر سمٹ بینک میں خورد برد اور مختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طورپرفنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

About The Author