نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر میں بندشوں کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں پابندیاں اور بندشیں مسلسل عائد ہیں۔

نئی دہلی،

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں پابندیاں اور بندشیں مسلسل عائد ہیں۔

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عائد پابندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔پچھلی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل تشار مہتا نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا تھا۔

وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنا ضروری تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس این وی رمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سبھاش ریڈی کی بینچ کے سامنے درخواست گزاروں کے وکلا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دفعہ 370 کے زیادہ تر دفعات غیر مثر کر کے جموں و کشمیر میں لوگوں سے اختیارات چھینے نہیں گئے ہیں، بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ حقوق ملے ہیں۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سالیسٹر جنرل نے کہا تھا کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نہ صرف سرحد پار عسکریت پسندی کا شکار ہے،

بلکہ اس شدت پسندی کو وادی کے کچھ مقامی علیحدگی پسند لوگوں کی طرف سے شہہ بھی ملتی رہی ہے۔مہتا نے کہا کہ ‘ یہ کہنا کہ ایک حکم کے ذریعے جموں و کشمیر میں پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا، غلط دلیل ہے۔

مقامی حکام کی معلومات اور خطرے کا خدشہ کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔ جموں کشمیر کے سات پولیس تھانہ علاقوں میں پہلے دن سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی ۔ لداخ میں کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

جموں و کشمیر کے بیشتر عوام امن چاہتے ہیں اور کچھ عناصرسے اس کے مفادات کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی دفعہ 370 منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

5 اگست سے ہی وادی کشمیر میں بندشیں اور پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

About The Author