اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماوَں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی) سے متعلق بات چیت ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس ضمن میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے بات بھی کرلی ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے بھی رابطہ ہوا ہے ۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے احسن اقبال کو بھیآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کے اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کے رہنمائوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ روز قبل پلان بی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا تو اس وقت اے پی سی بلانے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ