دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان نے نواز شریف کی صحت بارے درست کہا، شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں، دوسری طرف لگ رہا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔

لاہور:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق جو کچھ کہا بلکل درست کہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ نواز شریف شدید علیل ہیں۔ کل وزیراعظم نے صیح کہا کہ وہاں ان کی سرگرمیان دیکھ کر لگتا ہے کہ بیماری کی شدت ویسی نہیں جو بتایا گیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں، دوسری طرف لگ رہا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کی صحت اور رپورٹس میں مطابقت نہیں لگ رہی ہے۔ دو ہزار پلیٹ لٹس چلے جائیں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ جب میڈیکل رپورٹس ایسی آ جائیں تو حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ حکومت نے شریف خاندان سے کوئی ڈیل نہیں کی ہے، ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہماری ضرور چھان بین کرے لیکن باقی جماعتو‍ں کی بھی کرے۔ امریکی قوانین کے مطابق وہاں ہماری تمام فنڈنگ کلئیر ہے۔

About The Author