نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر، سیاحت کا شعبہ شدید بحران کی زد میں

مقبوضہ کشمیر میں پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس وادی کشمیر میں ہونے والے سیاحوں کی تعداد میں 85فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس وادی کشمیر میں ہونے والے سیاحوں کی تعداد میں 85فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اگرچہ ہر سال نومبر اور دسمبر کے مہینے میں خاصی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کشمیر کا رخ کرتے تھے

تاہم، اس بار سیاحتی مقامات اور ہاوس بوٹ سنسان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ہوٹل مکمل طور پر خالی پڑے ہیں۔

وادی کشمیر کی برفباری اور سکینگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے موسم سرما میں غیر ملکی سیاح مختلف ہوٹلوں میں پیشگی بکنگ کرواکے رکھتے تھے۔

لیکن گزشتہ 3ماہ کےزائد عرصے سے انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے باعث کسی بھی ہوٹل میں ایسی کوئی ایڈوانس بکنگ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

جس وجہ سے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد خاصے پریشان اور مایوس نظر آ رہے ہیں۔

About The Author