پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،، ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ریکارڈ کیلئے دوبارہ پی سی بی کو خط لکھ دیا۔۔۔
ایف آئی اے نے خط میں پی سی بی سے پاکستان سپر لیگ کی آڈٹ رپورٹ،، بنک اکاؤنٹ کی تفصیل میڈیا رائٹس کا کنٹریکٹ اور بھارت سے آئی سی سی میں کیس ہارنے کی تفصیل مانگی ہے،،
لیٹر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر کے نام لکھا گیا ہے،، جس میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا،،
مالی ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی دو بار خط لکھے جا چکے ہیں، پی سی بی میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر تحقیات جاری ہیں،
ذرائع کے مطابق بورڈ کے سی او او سُبحان احمد کے استعفی کی وجہ بھی ایف آئی اے کی تفشیش ہے۔۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو