دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

پردے کی آوازنہ کرنے پرگولیاں چل گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان :چھت پر چڑھنے کے دوران پردے کی آوازنہ کرنے پرگولیاں چل گئیں ،فائرنگ سے ایک نوجوان شدیدزخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ بندکورائی کی حدود میں واقع گاﺅں وانڈہ خالق شاہ میں چھت پر چڑھنے کے دوران پردے کی آواز نہ کرنے کی آواز پرگولیاں چل گئی اور فائرنگ سے 36 سالہ نوجوان مزمل حسین ولد انعام قادرقوم بلوچ سکنہ وانڈہ خالقشاہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پرملزم ذیشان عرف شانی سکنہ وانڈہ خالق شاہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درجکرلیاہے۔


چرس ،آئس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر دوملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :درازندہ پولیس نے ان میلہ چیک پوسٹ پر کاوائی کے دوران آدھا کلو گرام چرس ،آئس ،کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزما کے خلافمقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ۔تھانہ درازندہ کی حدود امن میلہ چیک پوسٹ پر درازندہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک ملزمان حبیب اللہ ولد نعیم شاہ حال درابن اور جہانزیب ولدملک محمد افضل سکنہ امیر سٹی ڈیرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آدھا کلو گرام چرس ،دوسو گرام آئس ،ایک کلاشنکوف اور دیگر ایمونیشن برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


محکمہ مال ڈیرہ کرپشن میں بے لگام گھوڑا بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ مال ڈیرہ کرپشن میں بے لگام گھوڑا بن گیا ،ڈیرہ انتظامیہ اور اینٹی کرپشن اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ۔تفصیلات کےمطابق ڈیرہ کا محکمہ مال جو پی ٹی آئی حکومت کے سابقہ صوبائی دور میں چند ماہ ایمانداری سے کام کرتا رہا لیکن اس کے بعد سے صوبائی وزیر مال کی سرپرستی اور اب بھی ان کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے باعثمحکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔تحصیلدار کے دورے بار بار منسوخ کیے جاتے ہیں ۔فرد انتقالات پر ناجائز فیسیں وصول کی جارہی ہیں ۔متعلقہ افراد کو بار بار دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں لیکن مایوس کن امریہ ہے کہ اس سلسلے میں ڈیرہ انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلسل چپ سادھ رکھی ہے ۔کرپٹ تحصیلداروں اور پٹواریوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔


بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ پریس کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ پریس کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ،پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہرین ،سروس کارڈ ،لیٹر ہیڈ ،پمفلٹس کی غیرقانونی چھپائی جاری ،انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ،فوری نوٹس لینے اور سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصہ سے بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ پریس اورکمپیوٹر کمپوزنگ کے کاروبار میں اضافہ ہوچکا ہے جہاں پر قواعد وضوابط اور قوانین کے برعکس بغیر ڈکلریشن اور این او سی کے کام کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں نوے فیصدپرنٹنگ پریس غیر رجسٹرڈ ہیں جن کے پاس پریس رجسٹرار کی جانب سے این او سی اور ناہی ڈیکلریشن موجود ہیں ۔ان غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسوں پر پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہریں ،سروس کارڈ ،لیٹر ہیڈ،پمفلٹ کی غیر قانونی چھپائی کھلے عام جاری ہے جبکہ حساس نوعیت کے مواد صرف اور صرف رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس میں ہی بنوائے جاسکتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کے پریس جسٹراراور صوبائی حکومت ان غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس اور متعلقہ سروسز کا کاروبارکو ختم کرنے اور انہیں قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پرنٹ آﺅٹ کی سہولت دینے والے دکان مالکان کو بھی ایڈمنسٹریشنسے این او سی لینے کا پابند بنائے ۔


غیرت کے نام پر پڑوسی کا قتل کرنے کے مشہور مقدمہ کا بڑا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیرت کے نام پر پڑوسی کا قتل کرنے کے مشہور مقدمہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں قائم کرمنل ماڈل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج محمدعثمان ولی خان نے تھانہ ٹاﺅن کی حدود علاقہ کھتی کے قریب بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں غیرت کے نام پر 38 سالہ نوجوان امین اللہ محسود کو قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم تیسسالہ نور عالم وزیر کو 28 سال قید بامشقت اور ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ اس کے بھائی رس عالم وزیر کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بیوی کے ساتھ ناجائزتعلقات شبہ میں مجرم نے پسٹل کی فائرنگ سے 38 سالہ پڑوسی امین اللہ کو قتل کردیا،پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران مجرم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ تھانہ ٹاﺅن کی حدود درابن روڈ کتھی کے قریب اراضیاتوانڈہ باران میں قتل شدہ لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 38 سالہ امین اللہ ولدغفورخان قوم محسود سکنہ ساوتھ وزیرستان حال پندرہ میل یارک کی گئی ۔ پولیس نے دوران تفتیش چند گھنٹوں کے دوران ہی مجرم نور عالم ولد سید افضل قوم وزیر سکنہ میر علی حال پندرہ میل کو ٹریس کرکے اسے آلہقتل پسٹل سمیت گرفتار کرلیاجبکہ اعانت جرم میں اس کا بھائی رس عالم بھی شامل مقدمہ ہوکر گرفتارہوا ۔دوران تفتیش مجرم نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول اس کا پڑوسی ہے جس نےمیرے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے ۔وقوعہ کے روز دوپہر دو بجے میں اسے موٹرسائیکل کی خریداری کے بہانے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر لے گیا اور تھانہ ٹاﺅن کی حدود کتھی کےقریب اراضیات میں لے جاکر اسے پسٹل کی فائرنگ سے قتل کردیا ۔پولیس نے مجرم کو اقبال جرم زیردفعہ 164 ض ف کے تحت بیان دینے کے لئے عدالت میں پیش کیا جہاں پر اس نے اقبال جرمکرلیاہے۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران دونوں بھائیوں کے خلاف نوگواہان اور شہادتیں پیش کی گئیں ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے مجر م نور عالم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے قتل کے جرم میںپچیس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ آلہ قتل پسٹل برآمد ہونے کے دوسرے مقدمہ میں تیس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کردیاہے۔


ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ نے آج باقاعدہ طور پر ڈیرہ رینج کا چارج سنبھال لیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ نے آج باقاعدہ طور پر ڈیرہ رینج کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبنددستے نے ریجنل پولیس چیف ڈیرہ کو سلامی دی ، اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام سٹاف سے تعریفی ملاقات کی ۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ کی جانب سے فوری خصوصی اجلاس طلبکیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ ٹانک ،ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ ،ایس پی ایف آر پی ڈیرہ و تما م ڈیرہ و ٹانک سرکل ایس ڈی پی او ز صاحبان شریک ہوئے۔ ریجنل پولیس چیف ڈیرہنے ضلع جنوبی وزیرستان کے حوالے سے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانہ جات و چیک پوسٹوں کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھاجائے اور چیک پوسٹوں سے کسیبھی طرح کی اشیاء،سامان ،ڈرائی فروٹ اور گاڑیوں کی سمگلنگ کی شکایت موصول نہ ہوںلہذا اس حوالے سے درست حکمت عملی مرتب کی جائے اور اس پر عمل درآمدیعقینی بنایاجائے اورساتھ ہی ساتھ دہشتگردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف منظم کاروائی عمل میں لائیں اور ان کی حرکات و سکنات پر کڑ ی نظر رکھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیرہ و ٹانک کےتمام سرکل ایس ڈی پی اوز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے سرکل میں تمام تھانہ کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل شر پسند عناصر اور کے خلاف منظم اور فوری ایکشن لیں اور کسی بھیایرایا سے منشیات فروشی کی اطلاع موصول نا ہونے پائے ۔ انہوںنے ٹانک کے ضلعی پولیس آفیسر کو ٹانک میں شر پسند و شدت پسند گروپوں کے خلاف بھر پور ایکشن لینے اور ان کاقلع قمع کرنے کے احکامات جاری کیئے اور حالیہ قتل وغارت کے افسوسناک واقعہ میں نامزد ملزم انعام مروت کی جلد از جلد گرفتاری کے حوا لے سے خصوصی حکم جاری کیا ۔ بعدازاںریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج نے اجلاس میں شریک تمام شرکاءاور تینوں اضلاع کی پولیس کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیک پوسٹ اور ناکہ بندی و کسی بھی ڈیوٹیپر تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے گاور اپنے حفاظت کے لیے تمام ضروری آلات مثلاً ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال ہر صورت میں ممکن بنائے گا اور ہر تھانہ کےعلاقے میں موبائل پیڑرولنگ کے لیے نفری کی کمی کو پورا کیا جائے اور تمام ایس ایچ اوز اپنے ایرایا کے تمام پی اوز کے خلاف کیمپین شروع کریں اور منشیات فروشوں کے خلاففوری طور پر ایکشن لیں اور کسی بھی علاقے سے منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہونے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی آخرمیں ریجنلپولیس چیف ڈیرہ نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی ، تھانہ میں تعینات محرر تھانہ میں آنے والی عام عوام کے ساتھہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے اور کسی حوالے سے شکایت کا موقع نہ دیں ۔


ٹی ایم او کا کوئی ٹھیکیدار پروفیشنل لائسنس کی مدمیں ٹیکس یا فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ،سہیل اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹی ایم او کا کوئی ٹھیکیدار پروفیشنل لائسنس کی مدمیں ٹیکس یا فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ،ٹیکس وصول کرنے او رلائسنس دینے کی اتھارٹی فوڈ سےمتعلقہ دکانداروں کے لئے ڈسٹرکٹ حلال فوڈ اتھارٹی کے پاس جبکہ دیگر کے لئے محکمہ ایکسائز ذمہ دار ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے سرپرست اعلی ،صوبائی نائب صدر سہیل احمد اعظمیتاجروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ جس میں راجہ اختر علی ،محمد رمضان ،حامد علی رحمانی ،خالد ناز ، چوہدری محمد جمیل ،محمد نواز ،نعیم قریشی ،محمد اشرف ،ایوب ایوبی ،شریف چوہان ،کریم نواز ،حاجی غلامسبحانی ،کریم خان وزیر ،محمد جاوید ،محمد خلیل نمبردار ودیگر موجود تھے ،انہوںنے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔ایک ہی قسم کا ٹیکس اور لائسنس کئی محکمے لینےکا دعویٰ کرکے تاجروں کے لئے وبال جان اور حراساں کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سیشن کورٹ میں گزشتہ سال کے ٹی ایم او کے ٹھیکیدار مظہر قریشی سے وصول کردہ پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری کا آڈرجاری کیاہواہے۔اس کے باوجود ٹی ایم او عمر کنڈی اور ٹھیکیدار کی جانب سے اس ٹیکس کی وصولی غیر قانونی اور توہین عدالت کے ذمرے میں آتی ہے جس کے خلاف مرکزی تاجران ،تاجر اتحاد اور تاجر ایکشنکمیٹی نے عدالت عالیہ ڈیرہ بینچ سے رجوع کررکھا ہے جس کے سمن جلد ہی انہیں وصول ہوجائیں گے ۔سہیل اعظمی نے کہا کہ اگر اس غیر قانونی ٹیکس کی جبری وصولی کے لئے کوئی بازاروں میں آیا تو دمادم مستقلندر ہوگا۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ہر گز یہ ٹیکس ادا نہ کریں اور اس سلسلے میں پولیس ساتھ لے کر آنا سراسر زیادتی ہے ۔ٹیکس کی وصولی میں محکمہ پولیس کو پہلے کوئی کردار تھا اور نہ ہونا چاہیے ۔اس سلسلے میںپولیس کے رویے کی شکایت کے لئے جلد ہی تاجروں کی تینوں تنظموں کے وفد ڈی آئی جی ڈیرہ سے مل کر انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کرے گا۔


بھتیجے کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں چچا سمیت دوافراد کی ضمانت منظور

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے اراضی کے تنازع پر بھتیجے کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے مقدمہ میں چچا سمیت دوافراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسیہزار روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ملزمان کی جانب سے سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروا ٓ کے علاقہ ماہڑہ میں چچا نور حسن سمیت دیگرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بھتیجے محب اللہ ولد ستہ نور وزیر حال ماہڑہ کو زخمی کردیا ۔وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ اس کے دوچچا نور حسن ،نور ایاز پسران جلال خان اورجاوید ولد نور حسن اقوام وزیر ساکنان ماہڑہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت نے دوملزمان نور حسن اور اسکے بیٹے جاوید کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد انہیں اسی ہزار روپے دونفریضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنادیا جبکہ قبل ازیں تیسرے نامزد ملزم نور ایاز کی عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے۔


متعدد گنجان آباد علاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر کے متعدد گنجان آباد علاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ، خواتین لکڑیاں جلا کر کھانے تیار کرنے پر مجبور، متعدد خواتین آشوب چشم سمیت امراض میں مبتلا،وزیر اعظمپاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت میسر ہے جبکہ ڈیرہ کے گنجان آباد علاقوں کے مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی سو ئی گیسکی نعمت سے محروم ہیںان متاثرہ علاقوں سے چند گز کے فاصلے پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہے ، جس کے برعکس علاقہ مکین دورِ جدید میں بھی لکڑیاں جلا کر کھانے تیار کرنے پر مجبور ہیں ،جس کیوجہ سے گھریلوخواتین زہریلے دھوئیں سے دمہ ، سانس اور آشوب چشم کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں ، شہریوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن نہ بچھانا عوام کش پالیسیوں کی نشانی ہے جسکی وجہسے آج کے ترقی یافتہ دور میں مذکورہ علاقوں کے مکین پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پرمجبور ہیں ، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولیم ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مطالبہ کیا ہے کہمذکورہ علاقوں میں سوئی گیس کے کنکشن مہیا کئے جائیں تاکہ شہری حکومت کی جانب سے دی گئیں سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔


تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ کے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا۔ شہریوں کا اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک جامروزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ سکولوں کے باہر ٹریفک پولیس اور تعلیمی اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے سکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات کار میں تعلیمی اداروں کے باہر ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال نےشہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے شہر میں بیشتر تعلیمی ادا روں کے باہر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔جس کے باعث طلباءکے والدین سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسساری صورتحال پر ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔


عبایا برقعوں اور نقاب کیساتھ ساتھ سکارف اوڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں خوبصورت اور پر کشش نظر آنے کیلئے خواتین نے عبایا برقعوں اور نقاب کیساتھ ساتھ سکارف اوڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،18 سے 35 سال کی عمر کے درمیان لڑکیاں اور خواتین کی بڑی تعداد مشرقی لباس برقعے‘ سکارف اور نقاب کو ترجیح دینے لگیں، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات بھی دیدہ زیب برقعے زیب تن کرنے کو ترجیح دےرہی ہیں جس کی وجہ سے برقعوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سعودی طرز کے برقعوں عبایا کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننے سے نہ صرف وہ حجاب میںآجاتی ہیں بلکہ مرد بھی انہیں بری نظر سے نہیں دیکھتے برقعے کیساتھ ساتھ گلوز اور بڑے جوتے پہننا بھی خواتین کا معمول بنتا جارہا ہے اور لڑکیوں کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننے سے ہمیں خود بھی اپنے تحفظ کا احساس ہوتاہے۔


ڈیرہ نیو سبزی منڈی گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ نیو سبزی منڈی گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل ، تعفن اور بدبو پھیلنے سے ملحقہ آبادیوں کے شہریوں کی زندگی اجیرن ، ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہونے لگا، عوامی ، شہری ،سماجی ، اور فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رتہ کلاچی کے نزدیک واقع نیو سبزی منڈی سے ملحقہ آبادیوں کے شہریوں کے لئے کسیعذاب سے کم نہیں اور مذکورہ سبزی و فروٹ منڈی میں مبینہ طور پر صفائی کے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے تعفن اور بدبو اسقدر زیادہ ہے کہ منڈی سے گزرتے وقت شہریوں کو اپنی سانس بھی طویل دورانیہ تکروکنا پڑتی ہے ، صبح اور شام کے اوقات میں پھل اور سبزیاں لانے والے ٹرکوں کی موجودگی ہونے کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہو تاہے ، اس وجہ سے سبزی و فروٹ منڈیجہاں شہریوں کی زندگیوں کے لئے عذاب بن چکی ہے وہیں تاجر برادری کے کارروبار پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں سبزی وفروٹ منڈی کی جگہ کم ہونے کی بناء پر روزانہ کی بنیاد پر رش ہونے کیوجہ سے چوریوں ، جیب تراشی کی وارداتیں بھی روز کا معمول بن چکی ہیں، سبزی و فروٹ منڈی اور قریبی مقامات پر ناقص صفائی کا یہ عالم ہے کہ مون سون کی ہونے والی بارشوں کا کئی کئی فٹ پانی منڈی میں کھڑاہو جاتا ہے جو کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جو کہ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلکہ گندے پانی کے جوہڑوں کیوجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ڈیرہ شہر کے عوامی مسائلمیں روز بروز اضافہ لمحہ فکریہ ہے ، شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہونے پرعوامی ، سماجی ،رفاعی اور فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاءنایاب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاءنایاب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،حکومت کی جانب سے 6 ارب روپے کی سبسڈی دینے کے اعلان پرعملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاء نایاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنآف پاکستان کی بحالی کے لیے 6 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا لیکن تاحال فنڈز کا اجراء نہیں ہو سکا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق فنڈز کا اجراءنہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دیہے جسکے باعث اشیاءکی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت یوٹیلٹی سٹورزکی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی ہے۔ سٹورز پر اشیا ءموجودنہ ہونے کے باعث عوام نے اس طرف کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔


پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکی کمی،پاکستان میں بھی سستاہوگیا،بین الاقوامیمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350روپے سستاہوگیا۔ صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبینالاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1469ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے اور10گرام قیمت میں300روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت86200روپے سے گھٹ کر85850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73903روپے سے گھٹ کر73603روپے ہوگئی۔چاندی کی فیتولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹمیں ڈالر کی قیمت خرید مستحکم اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ہواجب کہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینکمارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.37روپے سے گھٹ کر155.28روپے اورقیمتفروخت155.47روپے سے گھٹ کر155.38روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے مستحکم رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے بڑھکر155.50روپے ہوگئی۔یوروکی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ برطانوی پاونڈ 55پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید171.30روپے سے بڑھ کر171.50روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت172.80روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی۔برطانوی پا?نڈکی قیمت خرید199.75روپے سے بڑھ کر200.30روپے اورقیمت فروخت201.25روپے سے بڑھکر201.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے بڑھ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.60روپے جبکہ یواےای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمتفروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔


بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعدخنکی میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد جہاںخنکی میں اضافہ ہوا وہاں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کیرونقیں دوبالا ہو گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں ، کمبلوں ، گرم لحافوں ، کوٹ ، سویٹرز ، ونٹر ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب ، محنت کش ،متوسط وسفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جہاں دیگر تمام شعبہ جات میں زبر دست مہنگائی نے عوام کو بریطرح متاثر کیا ہے وہیں لنڈا بازار بھی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکا ہے اور لنڈے کے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر نے لگی ہیں۔لنڈا بازار کے دکانداروں نے مﺅقف اختیار کیاہے کہ چونکہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ اوران کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی زیادہ ہو گئے ہیں اسلئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔اس موقع پر لنڈابازار میں پرانے کپڑوں کی خریداری کیلئے آنے والی خواتین نے قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اکثر شعبہ جات میں قیمتوں پر متعلقہ سرکاری اداروں کا کوئی کنٹرولاور چیک اینڈ بیلنس نہ ہے اس ئے دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس طرح موجودہ حالات میں غریب افراد کیلئے لنڈے کے کپڑوں کی خریداری بھی ممکن نہ رہی ہے۔ انہوں نےحکومت سے فوری کارروائی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


فیس بک انتقام کا ذریعہ بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آئے روز نجی ویڈیوز فیس بک پر وائرل ہوتی اور کسی نا کسی کی زندگی تباہ کر کے رکھ دیتی ہیں۔جس نے بھی اپنے کسی دوست یا جاننے والے سے انتقام لیناہے وہ اس کی نجی تصاویراور ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتا ہے جس کے بعد ایک طوفان ہی آ جاتا ہے۔ فیس بک کے بارے میں جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ پلیٹ فارم پر انتقامی حوالے سے16 ہزار نجی ویڈیوزپوسٹ ہورہی ہیں یعنی ایک ماہ میں پانچ لاکھ ویڈیوز پوسٹ ہورہی ہیں جن کا بیشتر حصہ فلیگ یا نشان زد کرکے بلاک کیا جارہا ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کے لیے فیس بک پھرتیسے اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے لیکن اس کے باوجود ویڈیوز اور تصاویر کا سیلاب تھمنے میں نہیں آرہا۔ان میں نازیبا تصاویر کی اکثریت متاثرہ خاتون کی اجازت کے بنا پوسٹ ہورہی ہیں۔ اس عمل سے لوگوں کو بلیکمیل بھی کیا جارہا ہے اور اس کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔اس عمل کو روکنے کے لیے فیس بک نے بطورِ خاص 25 افراد کو بھرتی کیا جو برہنہ تصاویر کو پہچاننے والے الگورتھم کی مدد سے انہیں تلاش کرکے ہٹانے کا کامکررہے ہیں تاکہ اسے مزید پھیلاو سے روکا جاسکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک نے صارفین کو اس ضمن میں تمام تصاویر اور ویڈیو کو فلیگ کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ اس سے کئی سال قبل فیس بکنے ایک عجیب اعلان کیا تھا کہ جس میں رضاکارانہ طور پر بعض صارفین سے اپنی برہنہ تصاویر جمع کروانے کا کہا گیا تھا تاکہ الگورتھم کو تربیت سے گزارا جاسکے۔ اس کا مقصد آگے چل کر برہنہ تصاویر کو پلیٹ فارمسے ہٹانے کا کام لیا جاسکے گا۔دوسری جانب ریونج پورن کی شکار ہونے والی کئی خواتین نے امریکا میں اس سے قبل پریس کانفرنس کی تھی اور انہوں نے فیس بک پر ایسے واقعات کی روک تھام اور پھیلاو کو روکنےکی خصوصی درخواست کی تھی تاہم ریونج پورن کے شکار افراد اب بھی پریشان ہیں کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز ایک سے دوسری جگہ کہاں تک پہنچ سکتی ہیں۔اپنی تصاویر عطیہ کرنے والے خواتین و حضرات اب بھیفکر مند ہیں کہ یہ تصاویر خود فیس بک کے عملے نے دیکھی یا نہیں یا انہیں اپنے دوستوں تک آگے تو نہیں بڑھایا ؟ تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ ہر برہنہ تصویر کو ایک خاص ڈیجیٹل فنگر پرنٹ دیا جاتا ہے نہ کہ ان تصاویرکا کیٹلاگ بنایا جاتا ہے، اسی بنا پر فنگر پرنٹ کو پورے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پھیلا کر مزید تصاویر تلاش اور ڈیلیٹ کی جاتی ہیں۔تاہم دیکھتے ہیں کہ انتقامی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے حوالے سےروک تھام کرنے میں فیس بک کامیاب ہو پاتا ہے یا نہیں۔
٭٭٭٭

About The Author