دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں شادی سے تین روز پہلے دلہن قتل

موٹر سائیکل سواروں نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا شادی والے گھر میں خوشیوں کے شادیانے بجنے سے پہلے ہی صف ماتم بچھ گئی،،

لاہور میں شادی سے تین روز پہلے دلہن کو قتل کر دیا گیا،، حرا بیوٹی پارلر جانے کیلئے گھر سے نکلی،،

موٹر سائیکل سواروں نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا شادی والے گھر میں خوشیوں کے شادیانے بجنے سے پہلے ہی صف ماتم بچھ گئی،،

گلبرگ کے علاقہ میں چوبیس سالہ لڑکی کو گولی مار دی۔ حرا کی تین روز بعد شادی ہونا تھی،، مقتولہ گھر سے بیوٹی پارلر پر جانے کیلئے بازار گئی،

راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمے درج کرتے ہوئے شک کی بناء پر بلال نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا،،

بلال مقتولہ کے عقبی گھر میں رہتا ہے،، پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے واقعے کو نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About The Author