دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو 7نومبرکوخواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 7نومبرکوخواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری ہوئے،

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پروڈکشن آرڈرزپراسپیکر اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ،اور پروڈکشن آرڈر کے باوجود خواجہ سعد رفیق کو نہیں لایاگیا،

ترجمان مسلم لیگ ن  نے کہا کہ حکومت نے پارلیمان کو تالہ لگا دیا ہے ، اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 5ماہ سے جیل میں ہیں ،  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک سال سے جیل میں ہیں ، مسلم لیگ ن کےسیاسی قیدیوں پر کو ئی جرم ثابت نہیں ہوا، اور مذید کہا کہ عمران خان کرکٹ کی مثالیں نہ دیں،

کرکٹ میں مخالف ٹیم کےساتھ کھیلاجاتاہے، وسیم اجمل نیب کی حراست میں ہیں، وسیم اجمل کو شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیگی رہنماوَں کو بکتربند گاڑیوں میں لایاجاتا ہے اور بدسلوکی کی جاتی ہے،

About The Author