دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت پھر لوگوں کو لائن میں کھڑا ہونے کے لیے مجبور کرے گی’

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ملک بھر میں این آر سی کا عمل شروع کرنے کے

نئی دہلی :

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ملک بھر میں این آر سی کا عمل شروع کرنے کے این ڈی اے حکومت کے منصوبے پر آج سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا

کہ اس عمل سے لوگوں کو خاص کر کے اقلیتوں اور کمزوروں کو مشکلات آنے والی ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اسدالدین یویسی نے ٹوئٹ کیا’ کھودا پہاڑ نکلا چوہا اب بی جے پی اسے ہٹوانا چاہتی ہے،

لیکن پورے بھارت میں اسے نافذ کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا’ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ بھارتیوں کو ایک بار پھر لائن میں کھڑا کر دیا جائے، جن کے پاس کاغذ نہیں ہیں انہیں حراست میں لے لیا جائے اور اقلیتوں اور کمزوروں کو بابوں کے رحم پر چھوڑ دیا جائے

دنیا میں کہیں بھی اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے راجیہ سبھا میں دیئے گئے

اس بیان کی کہ این آر سی کے عمل ملک بھر میں شروع کی جائے گی۔ استقبال کرتے ہوئے سرما نے کہا کہ ریاستی حکومت کو خوشی ہے کہ مرکز نے ان کے دل کی بات سنی اور عمل کیا۔

About The Author