جموں:
مقبوضہ کشمیر کے نظر بند رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 21 اکتوبر کو ہونے والے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی سربراہی مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں فاروق عبداللہ کے علاوہ مالیگاں دھماکے کے ملزم اور بھوپال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر،
این سی پی کے چیف شرد پوار، ٹی ایم سی کی سوگتا رائے ، ڈی ایم کے کے راجہ بھی شامل ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ہی فاروق عبداللہ نظر بند ہیں۔ سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ،
محبوبہ مفتی کے علاوہ تقریبا ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایم ڈی ایم کے رہنما وائکو کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے بعد 17 ستمبر کو فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس