دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ

ترجمان وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر نے افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، پاکستان کو خوشی ہے کہ رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اور آزاد ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر امریکی صدر نے اس معاملے پر پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  افغانستان میں مغربی پروفیسرزکی بازیابی انتہائی مثبت ہے، پاکستان کوخوشی ہےکہ مغوی محفوظ اورآزادہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا،عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

وزیراعظم نے مسئلہ افغانستان کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کے لیے پاکستان کی سہولت کاری پر شکر گزار ہیں۔
دونوں سربراہان کا مشترکہ مفادات کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا۔

About The Author