دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے: بھارتی حکومت

راجیہ سبھا کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ 2015-17 کے دوران شمال مشرقی آٹھ ریاستوں سے قریب

نئی دہلی:

راجیہ سبھا کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ 2015-17 کے دوران شمال مشرقی آٹھ ریاستوں سے قریب 28000افراد ، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں لاپتہ ہوگئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے ایک تحریری جواب کے مطابق

سب سے زیادہ 19344آسام سے ،4455تریپورہ سے ، میگھالیہ سے 1385، منی پور سے 999 ، سکم سے 974 ، اروناچل پردیش کے 457 ، ناگالینڈ سے 343 اور میزورم سے 10 افراد شامل ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا ،سال 2018 اور 2019 کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ آسام میں ، 2015 میں مجموعی طور پر2169بچے ،2613خواتین اور1528مرد لاپتہ ہوئے ۔ 2016 میں 2413بچے

،3439خواتین اور2130مرد لاپتہ ہوئے ۔ وزیر نے بتایا کہ 2017 میں 1165بچے ،2453خواتین اور 948 لاپتہ ہوئے ہیں۔ تریپورہ میں ، 2017 میں 166 بچے ، 933 خواتین اور 642 مرد لاپتہ ہوئے تھے جبکہ ان میں 197 بچوں ، 814 خواتین اور 540 مرد شامل ہیں۔ 2015 میں ، 179 بچے ، 583 خواتین اور 401 مرد لاپتہ ہوئے ۔ میگھالیہ میں ، 2017 میں 148 بچے ، 136 خواتین اور 160 مرد لاپتہ تھے۔ 2016 میں مجموعی طور پر 184 بچے ،

159 خواتین اور 155 مرد لاپتا ہوئے ، جبکہ 2015 کے دوران 179 بچے ، 138 خواتین اور 126 مرد لاپتا ہوئے ۔ منی پور سے 2017 میں 97 بچوں ، 131 خواتین اور 109 مرد لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ

2016 کے دوران 186 بچے ، 154 خواتین اور 154 مرد لاپتہ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، 2015 میں 70 بچے ، 46 خواتین اور 52 مرد لاپتا ہوئے۔ سکم میں ، 2017 کے دوران 88 بچے ، 225 خواتین اور 156 مرد لاپتا ہوئے۔

2016 میں ریاست میں 150 بچے ، 66 خواتین اور 37 مرد لاپتہ تھے ، جبکہ 2015 کے دوران 119 بچے ، 77 خواتین اور 56 مرد شامل تھے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اروناچل پردیش کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایاکہ 2017 میں 74 بچے ، 112 خواتین اور آٹھ مرد لاپتہ ہوئے تھے ، جبکہ 2016 میں 61 بچے ، 34 خواتین اور 13 مرد تھے۔ 2015 کے دوران ، 105 بچے ، 32 خواتین اور 18 مرد لاپتہ تھے ناگالینڈ میں ، 2017 کے دوران 103 بچے ، 40 خواتین اور 22 مرد لاپتہ ہوئے تھے۔

2016 کے دوران ریاست سے کل 77 بچے ، 20 خواتین اور 19 مرد لاپتا ہوئے تھے ، جبکہ 2015 میں 34 بچے ، 17 خواتین اور 11 مرد شامل تھے۔ 2017 میں میزورم سے صرف ایک بچہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔

2017 میں ریاست سے کوئی لاپتہ شخص نہیں بتایا گیا تھا ۔جبکہ 2015 میں ریاست میں تین بچے ، ایک عورت اور پانچ مرد لاپتہ ہوئے تھے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق علیحدہ اعدادوشمار میں ، وزیر نے ان آٹھ شمال مشرقی ریاستوں سے پائے جانے والے گمشدہ بچوں کی تفصیلات بتائیں۔

2015-17 کے دوران مجموعی طور پر5130بچوں کا سراغ لگایا گیا تھا۔ ان میں سے3376بچے آسام سے ، 472 تریپورہ سے ،

377 میگھالیہ سے ، 277 منی پور سے ، 269 سکم سے ، 192 ناگالینڈ سے ، 163 اروناچل پردیش کے اور چار میزورم سے تھے۔

About The Author