دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ نئی دہلی،

مسٹر مہتا آپ کو درخواست دہندگان کے ذریعہ اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا ۔ آپ کا جوابی حلف نامہ کسی نتیجے پر پہنچنے میں ہماری مدد نہیں کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ نئی دہلی،21نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):

بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ اسے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد وہاں عائد پابندیوں پر اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔ جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بنچ نے انتظامیہ کی جانب سے پیش ہونے والے سولیسٹر جنرل تشار مہتا کو بتایا کہ پابندیوں کے خلاف درخواست گزاروں نے تفصیل سے بحث کی ہے

اور اب انہیں تمام سوالوں کے جوابات دیناہوں گے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جسٹس ، سبھاش ریڈی اور بی آر گیائی پر مشتمل بنچ نے کہا:

مسٹر مہتا آپ کو درخواست دہندگان کے ذریعہ اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا ۔ آپ کا جوابی حلف نامہ کسی نتیجے پر پہنچنے میں ہماری مدد نہیں کرتا ہے۔

یہ تاثر نہ دیں کہ آپ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ تشار مہتا نے کہا کہ درخواست گزاروں کی طرف سے پابندیوں سے متعلق بیشترالزامات "غلط” ہیں اور جب وہ عدالت میں دلائل دیںگے تو وہ ہر پہلو کا جواب دیں گے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ ان کے پاس اسٹیٹس رپورٹ ہے

لیکن انہوں نے عدالت میں اس کو داخل نہیں کیا کیونکہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہر ایک دن بدل رہی ہے اور وہ عدالت میں پیش کرنے کے وقت حتمی رپورٹ دینا چاہیں گے۔

About The Author