دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’برہنہ مناظر کی فلمبندی کیلئے مجبور کیا جاتاہے،

ان کا کہنا تھا کہ برہنہ مناظر کے لئے مجبور کئے جانے پر انہوں نے فلموں کے سیٹس پر ہدایت کاروں سے لڑائی بھی کی ہے۔

نیویارک: ایچ بی او کی مقبول ترین فینٹیسی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کی مرکزی کردار کالیسی کو نبھانے والی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ نئی فلموں کے پروڈیوسرز کی جانب سے انہیں برہنہ مناظر کی عکس بندی کیلیے مجبور کیا جاتا ہے۔

ایک غیر ملکی چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں کئی سالوں سے کام کرنے کے بعد وہ جانتی ہیں کہ ایسے ہدایت کاروں کو کیسے خاموش کرانا ہے۔

ایمیلیا نے کہا کہ اکثر ہدایت کاروں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ آپ ایسے مناظر کی عکس بندی نہ کرا کے اپنے گیم آف تھرونز کے مداحوں کو مایوس کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برہنہ مناظر کے لئے مجبور کئے جانے پر انہوں نے فلموں کے سیٹس پر ہدایت کاروں سے لڑائی بھی کی ہے۔

گیم آف تھرونز میں بولڈ سینز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اس ڈرامے میں کئی برہنہ مناظر کی بھی عکس بندی کی جائے گی۔

ایمیلیا نے سیزن ون کے دوران ان کے شوہر کا کردار نبھانے والے معروف اداکار جیسن ماموا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے جیسن کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا۔

کال ڈروگو کا کردار نبھانے والے جیسن ماموا کے ساتھ جنسی مناظر کی عکس بندی کرانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیسن نے مجھے سمجھایا کہ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے ایسے مناظر فلمبند کرنے پڑیں گے۔

ایمیلیا  نے بتایا کہ ڈرامہ اسکول سے پاس ہونے کے فوری بعد ہی انہیں گیم آف تھرونز کی پیشکش ہو گئی تھی۔

خوبروہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد مجھے بہت رونا آیا تاہم میں نے اپنے دل کو مضبوط کرتے ہوئے سمجھایا کہ یہ میرا کام ہے اور اسے میں نے بخوبی نبھانا ہے۔

About The Author