نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری اداروں میں فیس بک، یو ٹیوب اوریو ایس بی کے استعمال پر پابندی کی تجویز

سرکار ی افسران اور ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کر سکیں گے ، اس ضمن میں وزارت آئی ٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد: مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک،  یو ٹیوب اوریو ایس بی کے استعمال پربھی  پابندی کی تجویز ہے۔ سرکار ی افسران اور ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کر سکیں گے ، اس ضمن میں وزارت آئی ٹی نے بڑا اقدام کر لیا۔

اس بات کا انکشاف آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ہوا جہاں وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

سرکاری حکام نے کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ سرکاری دفاتر میں بیٹھے لوگ یو ٹیوب چلا رہے ہیں،فیس بک بھی چلائی جا رہی ہیں اور یو ایس بی سے ڈیٹا گھر بھی لے جاتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ ڈیٹا کو سینٹرلائزڈ کر کے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں گے ۔ این آئی ٹی بی سینٹرلائزڈ ڈیٹا سسٹم کو ہوسٹ کرے گا۔

این آئی ٹی بی حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین مستقبل میں وٹس ایپ کا استعمال نہیں کر سکیں گے ،سرکاری ملازمین کیلئے وٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی ، حکومت پاکستان وٹس ایپ طرز کا سرور بناِئے گی

حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین دستاویز اپنے ذاتی وٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے ۔ وٹس ایپ طرز کی سرکاری  سروس پر وائس میسیج ، ویڈیو اور دستاویزات بھیج سکیں گے۔

About The Author