دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر آصف علی زرداری کو دل کے دورے کا خطرہ برقرار

ذرائع کے مطابق سابق صدر کے دل کا معائنہ متواتر جاری ہے،گزشتہ تین روز سے آصف علی زرداری کی خصوصی فزیوتھراپی بھی  کی جارہی ہے ۔

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہےپ ، انکا بلڈ پریشر لیول کم نا ہوسکا اورنہ ہی ذیابیطس کا مرض معمول پر آسکا، ،آصف علی زرداری نے گزشتہ دن دل کی تکلیف کی شکایات کی تھی جسکے باعث انہیں دل کے دورے کا خطرہ برقرار ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پچھلے تین ہفتوں سے پمز اسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کا دل کا اہم ٹیسٹ اب بھی نا ہوسکا،دل کے کلاٹ کو کھولنے کے لیئے تھیلیئم اسکین کا ٹیسٹ لازمی ہے جو ابھی تک نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کے دل کا معائنہ متواتر جاری ہے،گزشتہ تین روز سے آصف علی زرداری کی خصوصی فزیوتھراپی بھی  کی جارہی ہے ۔

پمز اسپتال کے ذرائع کا کہناہے کہ فزیوتھراپی کا اسپیشلسٹ ڈاکٹر کا سابق صدر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ  کررہاہے ۔ آصف علی زرداری کی گردن کے درد اور کمر کی بڑھتی تکلیف کے پیش نظر فزیو تھراپی شروع کی گئی ۔

About The Author