اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں۔ والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بہتر تعلیم و علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست اور اس کے اداروں کی اہم ترین ذمیداری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناانصافی، عدم مساوات اورغربت کے باعث پاکستانی بچے بہت ساری سہولیات سے محروم ہیں، بطور ایک قوم ہمیں اپنے بچوں کو انصاف، درست برتاوَ، برابری اور پُر امن ماحول دینے کے لیئے غیرمعمولی کاوشیں کرنا ہونگیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار بچوں کے لیئے پولیو ویکسینیشن کا آغاز کیاوگرنہ شہید بی بی کے مذکورہ اقدام سے 40 سال پہلے دنیا میں پولیو ویکسین دستیاب تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا سندھ اسمبلی کی جانب سے اسٹریٹ چلڈرن سمیت تمام بچوں کی بہبود کے لیئے قانون سازی خوش آئند، مگر ابھی مزید کام کرنا ہے،پاکستان کے ہر بچے میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو بننے کی صلاحیت موجود ہے ، فقط انہیں بھتر ماحول و سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا بہبودِ اطفال پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی، بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ وہ اچھے شہری بن کر قومی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ملائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا دنیا بھر میں انعقادِ یومِ اطفال سے عیاں ہے کہ پاکستان کو بلندیوں پر پہنچنے کے لیئے اپنے بچوں کو خوش و صحتمند بنانا ہوگا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور